[ad_1]
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سند یافتہ جھوٹا سانحہ 9 مئی پر عوامی ردعمل پر مظلوم بننےکا نیا جھوٹ گھڑ رہا ہے۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ وہی شخص ہے جس نے انصاف کی متلاشی طیبہ گل کو اغوا کیا اور وزیراعظم ہاؤس میں حبس بےجا میں رکھا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ چیئرمن نیب کو بلیک میل کر کے سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھا گیا۔ اس شخص نے خواتین صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی اور بدسلوکی کی انتہا کی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو گمراہ کرنے کا یہ اوچھا ہتھکنڈا بھی سائفر اور دیگر ڈراموں کی طرح فلاپ ہوگا۔
مریم اورنگزیب نے کہا پروپیگنڈا نہ کرو، ثبوت دو، ورنہ زبان بند کرو۔ یہ بڑا سنگین الزام ہے جسے ہم کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے اور نہ کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ٹھوس ثبوت کے بغیر ایسا سنگین الزام صرف آپ جیسا ’میڈیا پریڈیٹر‘ ہی لگا سکتا ہے۔
[ad_2]