[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کی لانڈھی جیل میں قید ایک بھارتی ماہی گیر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد ارشد کے مطابق 60 سالہ بالو ولد جیٹھا کو دیگر ماہی گیروں کے ساتھ 22 ستمبر 2020ء کو پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر مچھلیاں پکڑنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

جیل حکام کے مطابق بالو اپنی سزا کی مدت پوری کر چکا تھا اور اسے جلد رہائی ملنے والی تھی۔

بالوں کی میت قانونی کارروائی کے بعد امانت کے طور پر ایدھی فاؤنڈیشن کے پاس بھجوا دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کو اطلاع کردی گئی ہے جس کے بعد اس کی میت بھارت روانہ کی جائے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *