[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے رجب طیب اردوان کو ترکیے کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔

شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ طیب اردوان عوامی خدمت کی سیاست کرنیوالے چند عالمی رہنماؤں میں سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طیب اردوان دنیا کے مظلوم مسلمانوں کیلئے توانا آواز رہے ہیں، صدارتی الیکشن میں ان کی جیت کئی پہلوؤں سے اہم ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طیب اردوان کی جیت ان کی متحرک قیادت پر ترک عوام کے اعتماد کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ وہ دو طرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کے شدت سے منتظر ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *