[ad_1]
کراچی کی آبادی 2023ء کی ڈیجیٹل مردم شماری میں 1 کروڑ 91 لاکھ 24 ہزار ریکارڈ ہوئی ہے۔
ادارۂ شماریات کے مطابق 2017ء میں شہرِ قائد کی آبادی 1 کروڑ 60 لاکھ 24 ہزار تھی۔
ادارۂ شماریات کا کہنا ہے کہ 6 سال کے دوران کراچی کی آبادی میں 31 لاکھ نفوس کا اضافہ ہوا۔
ادارۂ شماریات کے مطابق حیدر آباد ڈویژن کی آبادی میں 23 لاکھ، لاڑکانہ ڈویژن کی آبادی میں 20 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔
2017ء میں حیدر آباد ڈویژن کی آبادی 1 کروڑ 5 لاکھ 96 ہزار تھی جبکہ لاڑکانہ ڈویژن کی آبادی 61 لاکھ 90 ہزار 926 تھی۔
حالیہ مردم شماری میں میر پور خاص ڈویژن میں 6 برس میں آبادی میں 10 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا، 2017ء میں میرپور خاص ڈویژن کی آبادی 42 لاکھ 24 ہزار 945 تھی اور 2023ء میں آبادی 51 لاکھ 72 ہزار 132 ریکارڈ ہوئی ہے۔
شہید بےنظیر آباد ڈویژن میں 6 برس میں آبادی میں 10 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے، شہید بینظیر آباد ڈویژن کی آبادی 2017ء میں 52 لاکھ 75 ہزار 4 سو تھی اور اب آبادی 62 لاکھ 99 ہزار 6 سو تک پہنچ گئی ہے۔
سکھر ڈویژن کی آبادی میں 6 برس میں 11 لاکھ سے زیادہ افراد کا اضافہ ہوا، سکھر ڈویژن کی آبادی 2017ء میں 55 لاکھ 42 ہزار 270 افراد پر مشتمل تھی، 2023ء میں سکھر ڈویژن کی آبادی 67 لاکھ 36 ہزار 27 افراد پر مشتمل ہے۔
[ad_2]