فائل فوٹو

کراچی کے علاقے دو دریا کے قریب جھگڑے میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

جھگڑا 3 مئی کو رہائشی عمارت کی لفٹ میں پیش آیا تھا، لفٹ میں موجود خواتین نے مزید افراد کو داخل ہونے سے روکا تھا۔

تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوئی، ایک شخص کو خاتون کا گلا دباتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اپارٹمنٹ کے سیکیورٹی گارڈز نے پہنچ کر معاملہ رفع دفع کرایا تھا، جھگڑے کے بعد خاتون کا شوہر اسلحہ لے کر نکل آیا تھا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 18مئی کو درج مقدمے میں مدعی نے عدنان رانا کو نامزد کیا تھا، مقدمے میں گرفتار عدنان رانا ریمانڈ پر پولیس کے پاس ہے۔

واقعے کی دیگر سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جارہی ہیں، وڈیو میں خواتین پر تشدد کرنے والا شخص عمران ابڑو کا باورچی ہے۔

باورچی نے ہی خواتین اور ان کے دیگر اہل خانہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *