[ad_1]

پُرتشدد واقعات پر عوام کی اکثریت میں غم وغصہ

اپسوس پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔

سروے کے مطابق نو مئی کے پُرتشدد واقعات پر پاکستانی عوام کی اکثریت میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ترانوے فیصد نے واقعات کی بھرپور مذمت کی اور پرُتشدد واقعات کو افسوس ناک کہا۔

اسی فیصد نے حکومت سے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جبکہ پچاس فیصد پاکستانیوں نے پی ٹی آئی سے پُرتشدد واقعات کی کھل کر مذمت کرنے کا بھی کہا۔

سروے میں چھپن فیصد پاکستانیوں نے فوجی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملوں کے پیچھے باقاعدہ منصوبہ بندی ہونے کا یقین ظاہر کیا۔

پُرتشدد واقعات روکنے میں ناکامی پر اکتیس فیصد نے نو مئی کے حالات کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہرایا۔

سروے کے مطابق چوبیس فیصد نے تمام پُرتشدد واقعات کی ذمہ داری پاکستان تحریک انصاف پر عائد کی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *