فائل فوٹو

وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری کا کہنا ہے کہ اگلے دو تین دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے عون چوہدری نے بتایا کہ جہانگیر ترین، علیم خان اور پرانے دوستوں نے پارٹی کے لیے بہت محنت کی تھی، لیکن ہمارے نوجوانوں کو غلط راہ پر ڈالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عامر کیانی عمران خان کا 25 سال سے دوست تھا، ان سے بھی ہمارا عزت احترام والا رشتہ ہے۔

عون چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمیں لوگوں کو منانے کے لیے ان کے گھر بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے سابق قریبی ساتھی جہانگیر خان ترین نے لاہور میں سیاسی رابطے شروع کر دیے ہیں۔

جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات ملاقاتیں کرچکی ہیں، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جلد ہی تحریک انصاف کا فارورڈ بلاک سامنے آسکتا ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *