[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ رہنماؤں، کارکنوں اور حمایتیوں کو ضمانت ملنے کے باوجود پھر سے گرفتار کیا جارہا ہے، ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ   پولیس کے ذریعے تحریک انصاف کو کچلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدید گرم موسم میں گرفتار کارکن تنگ و تاریک کوٹھریوں میں ٹھونس دیے گئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ دورانِ حراست بدترین تشدد کے ذریعے تحریک انصاف چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس لاقانونیت کی راہ میں واحد رکاوٹ ہماری عدلیہ ہے، آخری دَم تک مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *