[ad_1]
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں 3 کروڑ افراد کیلئے گندم آتی ہے۔
مردم شماری پر اتفاق رائے سے متعلق کانفرنس سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پوچھنا تھا کہ جب کراچی کی آبادی کم ہے تو یہ گندم کہاں جاتی ہے؟
انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتیں اس نقطے پر متفق ہیں کہ کراچی کی آبادی درست نہیں گنی گئی۔
ایم کیو ایم کنوینر نے مزید کہا کہ پورے پاکستان میں نہ کسی کو کم اور نہ کسی کو زیادہ گنا جائے، ایم کیو ایم کا مطالبہ صرف اتنا ہے کہ مردم شماری درست ہونی چاہیے۔
سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہر مردم شماری میں کراچی اور حیدرآباد سمیت شہری سندھ کی آبادی کو کم گنا جاتا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کی آبادی کو اب بھی مکمل نہیں گنا گیا ہے۔
کانفرنس سے خطاب میں ماہرین نے کہا کہ ٹھیک مردم شماری میں سب سے اہم ذمے داری صوبائی حکومت کی ہے، جب تک گنتی پوری نہیں ہوگی مسائل بھی حل نہیں ہوں گے۔
ماہرین نے مزید کہا کہ مردم شماری سیاسی نہیں بلکہ انسانی مسئلہ ہے، اسے حل ہونا چاہیے۔
[ad_2]