[ad_1]
جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں مطلوب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سپورٹر خدیجہ شاہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق خدیجہ شاہ سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں۔
پولیس کے مطابق خدیجہ شاہ جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں مطلوب تھیں۔
خدیجہ شاہ امریکی شہری ہیں اور انہوں نے کئی آڈیو پیغامات چھوڑے تھے جن میں انہوں نے کہا کہ وہ بے قصور ہیں۔
خیال رہے کہ جنگ میں شائع ہونے والی عمر چیمہ کی رپورٹ کے مطابق پولیس حراست میں خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب کی مخبری پر پولیس نے گلبرگ میں جہانگیر ترین کی بیٹی مہر ترین کے اپارٹمنٹ میں چھاپا مارا لیکن پولیس والوں کی آمد سے چند منٹ قبل خدیجہ وہاں سے فرار ہوچکی تھیں۔
[ad_2]