[ad_1]

بھارت جی 20 صدارت کا غلط استعمال کر رہا ہے، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت متنازع علاقے میں اجلاس کرا کے جی 20 صدارت کا غلط استعمال کر رہا ہے۔ یہ عمل بین الاقوامی سطح پر بھارت کے تکبر کا تسلسل ہے جو معمول بنتا جا رہا ہے۔

مظفر آباد میں خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت اپنا نو آبادیاتی ایجنڈا آگے بڑھانے کے لیےجی 20 صدارت کا غلط استعمال کر رہا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں تقریب کے انعقاد سے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا۔ 

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین، 19 بڑی معیشتوں پر مشتمل جی 20 شرکا کو متنازع علاقے میں بلایا گیا۔ یورپ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی انتہائی اشتعال انگیز مانی جاتی ہے۔  

خبر ایجنسی کے مطابق سری نگر میں ہونے والے اجلاس میں چین، سعودی عرب اور ترکیہ نے شرکت نہیں کی۔ خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ سری نگر اجلاس میں کچھ مغربی ممالک نے بھی اپنی شرکت محدود کی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *