[ad_1]
وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر 373 ارب 9 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔
جولائی تا اپریل 609 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈ جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
رواں مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی کی مد میں ترقیاتی بجٹ 714 ارب 17 کروڑ روپے مختص ہیں۔
وزارت منصوبہ بندی کے مطابق وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 252 ارب 66 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے منصوبوں پر 35 ارب 62 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیج کمپنی (این ٹی ڈی سی) سمیت بجلی کے دیگر منصوبوں پر 85 ارب 29 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔
ایوی ایشن منصوبوں پر 1 ارب روپے سے زیادہ خرچ ہوئے، کابینہ ڈویژن کے تحت چلنے والے ترقیاتی منصوبوں پر 56 ارب روپے خرچ کیے گئے۔
وزارت منصوبہ بندی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے منصوبوں پر 1 ارب روپے کا خرچہ ہوا۔
فیڈرل ایجوکیشن کے منصوبوں پر 2 ارب 3 کرروڑ روپے کے اخراجات آئے، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے منصوبوں پر 24 ارب 43 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔
وزارت ہاؤسنگ کے منصوبوں پر 9 ارب 55 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، آئی ٹی اور ٹیلی کام منصوبوں پر 4 ارب 40 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔
وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے منصوبوں پر 2 ارب 92 کروڑ کا خرچہ ہوا، نیشنل ہیلتھ سروسز منصوبوں پر 4 ارب 24 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔
وزارت ریلوے کے منصوبوں پر 17 ارب 78 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، وزارت آبی وسائل کے منصوبوں پر 59 ارب 97 کروڑ روپے کے اخراجات آئے۔
[ad_2]