[ad_1]

جی 20 اجلاس سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سری نگر میں جی 20 اجلاس سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر مزید اجاگر ہوگیا، بھارت کانفرنس کے انعقاد سے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا۔

مظفرآباد میں امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت دنیا کو باور کرانا چاہتا تھا کہ کشمیر میں حالات ٹھیک ہوگئے ہیں، لیکن وہ اپنی کوشش میں ناکام رہا۔ 

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کشمیری عوام اپنی قسمت کے فیصلے خود کریں۔ کمشیری عوام فیصلہ کریں کہ ان کی سیاحت کا پھل نئی دہلی کو ملنا چاہیے یا سری نگر کو۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت خود حالات میں بگاڑ پیدا کر رہا ہے۔ سری نگر میں جی 20 اجلاس سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر مزید اجاگر ہوگیا۔ سری نگر میں اجلاس کرا کر بھارت دنیا کو کشمیر میں حالات معمول پر ہونے کا تاثر دینا چاہتا تھا۔ 

انہوں نے کہا سری نگر میں جی 20 اجلاس کرا کر بھارت نے دنیا کو بتا دیا کہ وہ کوئی عالمی قانون نہیں مانتا۔ سری نگرمیں جی 20 اجلاس کرا کر بھارت نے دنیا کو بتایا وہ سلامتی کونسل کی قرار دادیں نہیں مانتا۔ 

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے ہمیں اور کشمیری عوام کو مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر مزید اجاگر کرنے کا موقع فراہم کر دیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *