[ad_1]

کراچی سے پکڑے گئے پی ٹی آئی افراد کو چھوڑ دیا گیا، سعید غنی

صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی سے پکڑے گئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے افراد کو چھوڑ دیا گیا ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی سندھ کے سینئر رہنما حلیم عادل شیخ نے اپنے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو حلف لینے سے روکے جانے پر ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ چنیسر گوٹھ میں ہمارے چیئرمین کو گرفتار کیا گیا جبکہ ضلع ساؤتھ میں حلف برداری کے بعد گرفتاریارں کی گئیں۔

ترجمان پی ٹی آئی کراچی کے مطابق صدر ٹاؤن سے ہمارے مزید 2 بلدیاتی نمائندوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق یو سی 8 سے چیئرمین محمد سلمان اور یوسی 6 سے چیئرمین وسیم شیرازی کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں منتخب نمائندوں کو حلف لینے کے بعد پولیس نے گرفتار کیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *