[ad_1]
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ 9 مئی جیسے واقعات سے دشمن قوتوں کو تقویت ملتی ہے۔
صادق سنجرانی نے سینیٹرز کے وفد کے ہمراہ جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا اور قومی سلامتی کے اہم اداروں پر 9 مئی کو ہونے والے حملوں کی مذمت کی۔
اُن کے ہمراہ سینیٹر ہدایت اللّٰہ، عرفان الحق صدیقی، سرفراز بگٹی، منظور کاکڑ، افنان اللّٰہ، جام مہتاب، بہرہ مند خان تنگی، پرنس احمد عمر احمد زئی، عمر فاروق،مولانا عطا الرحمان، ہلال الرحمان، رانا مقبول، شاہد بٹ و دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جناح ہاؤس ہمارا تاریخی ورثہ ہے، نقصانات پر افسوس ہوا، 9 مئی کے واقعے پر دل رنجیدہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے واقعات سے دشمن قوتوں کو تقویت ملتی ہے، ہمیں زندگی کے ہر پہلو میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
صادق سنجرانی نے یہ بھی کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بہت تحمل کا مظاہرہ کیا، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے کوشاں ہیں۔
[ad_2]