[ad_1]
چوہدری وجاہت حسین نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق چوہدری وجاہت حسین پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔
وجاہت حسین مسلم لیگ ہاؤس میں کچھ دیر بعد اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
چوہدری وجاہت کو خوش آمدید کہتا ہوں: چوہدری شجاعت
اس سے قبل آج چوہدری وجاہت حسین اور ان کے بیٹے نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔
اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری وجاہت حسین کا استقبال کیا۔
چوہدری شجاعت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری وجاہت کو مسلم لیگ ہاؤس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت توڑنے کی نہیں بلکہ جوڑنے کی سیاست کی ضرورت ہے۔
ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں اس وقت مل کر پاکستان کو معاشی مشکلات سے باہر نکالنا ہے۔
پورا پاکستان 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہے: چوہدری وجاہت
چوہدری وجاہت حسین نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا پاکستان 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر میری بات سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو اپنے الفاظ واپس لینے کے لیے تیار ہوں۔
چوہدری وجاہت حسین نے یہ بھی کہا کہ چوہدری شجاعت میرے بڑے بھائی بھی ہیں، جو میرےوالد کی جگہ ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ میں کسی پر الزام نہ ہی لگاؤں تو بہتر ہے۔ حسین الہٰی بھی میرے ساتھ ہی واپس آ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ہمارے خاندان کے کچھ فیصلے وقت نے ثابت کیے کہ غلط تھے۔
چوہدری وجاہت کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت کا بڑا دل ہے، میرے خیال میں چوہدری شجاعت واپس آنے والوں کو خوش آمدید کہیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری دعا ہے کہ آنے والے وقت میں پورے خاندان کو اکھٹا دیکھیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھ پر قائم مقدمات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ میرا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں رہا اور نہ ہی میں ان کا ممبر رہا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہو سکتا ہے جنہوں نے دراڑیں ڈالی ہیں، وہی دراڑیں ختم کر رہے ہوں۔
[ad_2]