[ad_1]

آئی جی پنجاب کی زخمی انسپکٹر کی عیادت، 10 لاکھ کی امداد کا اعلان

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈاکوؤں سے لڑنے والے انسپکٹر اقبال خان کی عیادت کی۔

آئی جی پنجاب میو اسپتال لاہور آئے اور زیر علاج میانوالی کے انسپکٹر اقبال خان سے خیریت دریافت کی اور اُن کی جلد صحتیابی کےلیے دعا کی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انسپکٹر اقبال خان کو نگراں وزیراعلیٰ کے دورہ میانوالی کے بعد میو اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق آئی جی نے آر پی او سرگودھا کو انسپکٹر اقبال کےلیے فوری امدادی رقم فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ڈاکٹر عثمان انور نے اس موقع پر زیر علاج انسپکٹر کےلیے مزید 10 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ حکومت سے میڈل کی سفارش کریں گے۔

پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر اقبال میانوالی کے پہاڑی علاقے میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں زخمی ہوئے تھے، انہیں 5 گولیاں لگی تھیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *