[ad_1]
پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 72 ویں سالگرہ پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی لاہور مین چینی قونصلیٹ پہنچے، جہاں انہوں نے چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ملاقات کی۔
محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل کو مبارکباد دی اور کیک کاٹا، بعدازاں چینی قونصل جنرل نے نگراں وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں تجارتی و معاشی تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ زراعت، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں چین سے استفادہ کریں گے۔
محسن نقوی نے مزید کہا پاکستان اور چین ایک روشن کل کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ چین کی غیر متزلزل حمایت پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا حکومت پنجاب مختلف شعبوں میں چین کی حمایت اور تعاون پر شکر گزار ہے۔
اس موقع پر چینی قونصل جنرل نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ ہر طرح کا تعاون جاری رکھیں گے۔
[ad_2]