[ad_1]
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی رہائشگاہ پر پولیس اور ایلیٹ فورس نے چھاپا مارا، چھاپے کے وقت مراد سعید گھر پر موجود نہیں تھے۔
چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئی ہیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاک نہ کھلنے پر اہلکار دروازہ پھلانگ کر گھر میں داخل ہوتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی غیر موجودگی پر اہلکار واپس روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، شیریں مزاری، فردوس شمیم نقوی اور علی زیدی سمیت کئی رہنما گرفتار ہوچکے ہیں۔
[ad_2]