[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے گھر کا سرچ آپریشن تاحال تاخیر کا شکار ہے۔

پنجاب حکومت نے فوجی املاک پر حملوں میں ملوث خواتین کو ہر صورت گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

 نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مرد پولیس اہلکاروں کو خواتین کی حراست سے روک دیا۔

محسن نقوی نے خواتین کی گرفتاری لیڈیز پولیس کے ہمراہ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

پنجاب حکومت نے جناح ہاؤس پر موجود خواتین کی خود گرفتاری دینے پر رعایت کا اعلان کیا ہے، 9 مئی کو 138 مقدمات میں 500 سے زائد خواتین مطلوب ہیں۔

دوسری جانب عمران خان کے گھر کے باہر آپریشن کے بعد تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔

زمان پارک کے باہر سے خیمے اکھاڑ دیے گئے اور رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔

کلیئر کرائی گئی گرین بیلٹ پر نئے پودے لگا دیے گئے جبکہ زمان پارک کے دروازے پر پولیس اہل کار بیٹھ گئے، ہر آنے جانے والے کی نگرانی اور اندراج کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے زمان پارک میں مقیم 7 کم عمر بچوں کو ان کے گھر بھیج دیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *