[ad_1]
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ میئر جماعت اسلامی کا اور ڈپٹی میئر تحریک انصاف کا ہو گا۔
ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کیں، پی پی نے انتخابی نتائج کو تبدیل کیا۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اختیارات کا رونا نہیں روئے گی، اگر اختیارات آسانی سے نہیں ملے تو چھین کر لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت جو اختیارات ہیں وہ بلدیاتی اداروں کو دینے پڑیں گے۔
واضح رہے کہ کراچی کے میئر کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حافظ نعیم الرحمٰن کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میئر کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے امیدوار کو سپورٹ کرے گی۔
[ad_2]