[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگراں وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ فوجی املاک پر حملوں میں ملوث خواتین کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ فوجی املاک پر حملوں میں ملوث خواتین کسی رعایت کی مستحق نہیں، ان مقدمات میں ملوث خواتین کی گرفتاری لیڈیز پولیس کے ہمراہ یقینی بنائی جائے۔

نگراں وزیرِ اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں شامل خواتین کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ترجمان نے کہا کہ نگراں وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی نے پولیس کو خواتین کی حراست سے روک دیا، پنجاب بھر میں 9 مئی کو 138 مقدمات میں 500 سے زائد خواتین اس وقت مطلوب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جناح ہاؤس کے اندر اور باہر موجود خواتین کی خود گرفتاری دینے کی صورت میں رعایت کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب زمان پارک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے معاملے پر لاہور ویسٹ منیجمنٹ کی جانب سے صفائی کا عمل جاری ہے۔

پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے رکھی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔

زمان پارک آنے والے راستوں پر تاحال پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ زمان پارک کے باہر کینال روڈ ابھی تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *