[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میڈیا کو اپنا گھر کھول کر دکھا دیا، دہشتگردوں کے ٹھہرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔

لاہور میں کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جناح ہاؤس حملے کی مذمت کرتا ہوں، پہلے بھی کی اور ہر پاکستانی اس کی مذمت کر رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جو کچھ ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا، خوف کی فضا میں ملک نہیں چل سکتا، پی ڈی ایم کے اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ملک کی بدنامی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ 7 ہزار لوگوں کو گرفتار کر کے پی ڈی ایم خود پھنس گئی،  جس جماعت کا ووٹ بینک ہو اسے ہرایا نہیں جا سکتا، اتنے ووٹ بینک رکھنے والی جماعت میں کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

عمران خان نے کہا کہ اسی بنیاد پر کہا تھا کہ ایک ہفتے میں معاملات درست ہوجائیں گے،یکطرفہ مذاکرات نہیں ہوسکتے، ہم تو11ماہ سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *