[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسد عمر کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری اور مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست کی سماعت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو پیر کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

اسد عمر کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ اسد عمر کے خلاف کتنے مقدمات ہیں، ان کی تفصیلات فراہم کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ہمارے کیسز پیر کو سماعت کے لیے مقرر کردے۔

اس موقع پر عدالت نے سوال کیا کہ کیا آپ ادھر اپنا ویک اینڈ انجوائے کرنا چاہتے ہیں؟ جس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *