[ad_1]

کمشنر لاہور کی سربراہی میں وفد کل زمان پارک کی تلاشی لے گا، عامر میر

نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ کمشنر لاہور کی سربراہی میں ایک وفد کل زمان پارک جائے گا اور تلاشی لے گا۔ 

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے عامر میر کا کہنا تھا کہ کمشنر لاہور کی سربراہی میں وفد ٹی وی کیمروں کی موجودگی میں زمان پارک کی تلاشی لے گا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وہاں 4 نہیں 40 دہشتگرد ہیں، اس لیے کم از کم 400 پولیس اہلکار زمان پارک جائیں گے۔

اس سے قبل نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ زمان پارک سے فرار کی کوشش کرنے والے 8 دہشتگرد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ 

عامر میر کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگرد کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث تھے۔ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت پہلے ہی کی جا چکی تھی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *