[ad_1]

عمران خان—فائل فوٹو
عمران خان—فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج نیب میں پیشی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے آج نیب راولپنڈی نہ جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم کے وکلاء نے عمران خان کو نیب میں ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو وکلاء کے ذریعے نیب کو 20 نکات پر مشتمل جوابات اور دستاویزات فراہم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے کل زمان پارک میں 3 صفحات پر مبنی نوٹس موصول کرایا تھا۔

نوٹس میں عمران خان کو آج صبح 10 بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو طلبی کا نوٹس دیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *