[ad_1]
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں، راولپنڈی سے چائلڈ پورنوگرافی مواد شئیر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں کارروائی کے دوران مالیاتی فراڈ میں ملوث نائجیریا کے باشندے کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ سے 10 لاکھ 18 ہزار روپے ہتھیائے تھے۔
دوسری جانب ملتان میں جنسی ہراسانی میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا۔
[ad_2]