[ad_1]
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر کےلیے ایک ارب 66 کروڑ کی گرانٹ منظور کرلی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق دالبندین سے زیارت تک روڈ تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، سڑک کی تعمیر کےلیے 10 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ بھی منظور کرلی گئی ہے۔
اجلاس میں پرائم منسٹر انسپیکشن کمیشن کےلیے ایک کروڑ 72 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔
وزارت توانائی کےلیے 92 کروڑ 20 لاکھ کی تکنیکی گرانٹ بھی منظور کرلی گئی۔
ای سی سی اجلاس میں یوریا کھاد کےلیے وفاق کے حصے کی سبسڈی رقم جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
رواں سال 2023 کے دوران امپورٹڈ یوریا کھاد کی ترسیل کےلیے 5 ارب 57 کروڑ کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔
[ad_2]