[ad_1]

کور کمانڈر ہاؤس حملے کے وقت آئی جی پنجاب ، پولیس کہاں تھی؟ پرویز الہٰی کا سوال

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے سوال کیا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کے وقت پولیس کہاں تھی؟

ایک بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور پولیس کور کمانڈ ہاؤس پر حملے کے وقت کہاں تھی؟ حملے کے وقت یہ سب کیا تماشا دیکھ رہے تھے؟

انہوں نے کہا کہ حکومت نےجان بوجھ کر سرکاری اور فوجی تنصیبات بچانے کی کوشش نہیں کی۔

پی ٹی آئی کے صدر نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شفاف انکوائری ہوئی تو حکومت کا خفیہ ہاتھ بےنقاب ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کبھی فوج اور عوام میں فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی، پی ڈی ایم حکومت فوج اور عوام میں جنگ کرانا چاہتی ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان عوام کو ٹھنڈا کر رہے ہیں اور شہباز شریف آگ بھڑکا نے میں لگے ہیں، پی ڈی ایم کی حکومت فوج اور عوام میں جنگ کرانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ماما جی کی عدالت لگانے کا کوئی فائدہ نہیں، وہاں نہ اپوزیشن ہے اور نہ ممبران پورے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے مسلح جتھے جمع کر کے حکومت نے اپنا گھناؤنا چہرہ بےنقاب کردیا ہے، سپریم کورٹ توہین عدالت کی کارروائی کرے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *