[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو رہا کرنے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے والدہ اور فلک ناز کو دوبارہ گرفتارکرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اور فلک ناز کی فیملی شیریں مزاری اور فلک ناز کو لینے گئے تھے۔
شیریں مزاری نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس اڈیالہ جیل کے باہر سے شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو لے کر چلی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر شیریں مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔
پولیس نے پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہروں کے بعد شیریں مزاری کو حراست میں لے لیا تھا۔
[ad_2]