[ad_1]
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے امور کشمیر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ جی 20 کانفرنس کے بارے میں اپنا مؤقف دنیا کے سامنے رکھیں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ بھارت کی کوشش ہے مقبوضہ کشمیر پر اپنا مزید تسلط جما سکے۔
انہوں نےکہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں، ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے، جی 20 کانفرنس کے بارے میں اپنا مؤقف دنیا کے سامنے رکھیں گے۔
قمر الزمان کائرہ نے مزید کہا کہ دنیا کو بتائیں گے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارت کے عزائم کیا ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو 21 سے 23 مئی آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے جبکہ وزیر خارجہ 21 اور 22 مئی کو مظفرآباد میں قیام کریں گے۔
[ad_2]