[ad_1]
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر لاہور ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اپنایا کہ انہیں 9 مئی کے بعد درج مقدمات میں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔
قبل ازیں برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے دوبارہ گرفتاری کا خدشہ ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم کسی کی پشت پناہی نہیں چاہتے، ہم چاہتے ہیں کہ وہ غیر جانبدار رہیں۔
[ad_2]