[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس شام 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

اجلاس میں مسلح افواج کی قیادت اور حکام شریک ہوں گے، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ملکی امن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں حکام کو 9 مئی کے پرتشدد واقعات پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں فوجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کا  بھی فیصلہ ہوگا۔

گزشتہ روز آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ذمے داروں کے خلاف پاکستان کے متعلقہ قوانین اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت بھی مقدمات کیے جائیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *