متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی صابر قائمخانی اور صلاح الدین کی گاڑی پر حملے کے حوالے سے ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں پر گزشتہ رات اسلام آباد میں حملہ کیا گیا۔
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ شر پسندوں کے حملے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
ترجمان نے کہا کہ کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے ارکان قومی اسمبلی پر حملے کی مذمت کی ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ سے رابطہ کیا ہے۔
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزیر داخلہ کو حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا وزیر داخلہ ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی کی حفاظت کا فوری بندوبست کریں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حملے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے۔