[ad_1]
بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے جس کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کااہم دہشت گرد عصمی عرف وفا ہلاک ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے میں ملوث تھا۔
گزشتہ روز ہوشاب میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا تھا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کا بلور کے قریبی پہاڑوں میں تعاقب کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔
[ad_2]