[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو ظل شاہ قتل کیس میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست نمٹا دی۔

عدالت نے ظل شاہ قتل کیس میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، تین صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جاری کیا۔

تحریری حکم نامے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ عمران خان کی پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض 22 مئی تک ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

عدالت نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان 22 مئی تک متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔

حکم نامے کے مطابق وکیل درخواست گزار کے مطابق مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اور سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے، وکیل درخواست گزار کے مطابق پولیس نے اس کیس میں عمران خان کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ پولیس نے لاہور ہائی کورٹ میں بیان دیا کہ عمران خان کی اس کیس میں گرفتاری کی ضرورت نہیں۔

وکیل درخواست گزار کے مطابق خدشہ ہے کہ عمران خان لاہور پہنچیں گے تو گرفتار کر لیا جائے گا۔

تحریری حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان کی 22 مئی تک کی حفاظتی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *