[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف آج جناح ہاؤس کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ نگراں وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی بھی ہوں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف عسکری قیادت سے اظہاریک جہتی کریں گے۔

شہباز شریف اور محسن نقوی سی ایم ایچ اور سروسز اسپتال میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیرِ اعظم اور نگراں وزیرِ اعلیٰ سیف سٹی آفس میں اجلاس کی صدرات بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے کے امن سے متعلق وزیرِ اعظم اور نگراں وزیرِ اعلیٰ کو بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں صوبے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور کے جناح ہاؤس پر شرپسندوں کی جانب سے حملہ کیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *