[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے ضلع غربی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے بھکاری سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ویسٹ فیصل بشیر میمن کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پاکستان بازار تھانے کی حدود اسلام چوک کے قریب پیش آیا۔

فیصل بشیر میمن کے مطابق مقامی مسجد میں دوپہر 1 بجے نمازِ جمعہ ادا کی گئی تھی جس کے بعد لوگ معمول کے مطابق اسلام چوک پر موجود تھے کہ پونے 2 بجے موٹرسائیکل سوار ملزمان نے مبینہ طور پر لوٹ مار کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں ایک بھکاری بھی شامل ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *