[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر پیپلز پارٹی کی رکن غزالہ سیال نے تحریک التوا پیش کردی۔

وزیر توانائی امتیاز شیخ نے تحریک التوا پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اوگرا پیٹرول کی قیمتوں کا تعین کرتا ہے، کسی بھی فیصلے پر صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے۔

غزالہ سیال نے تحریک التوا حکومتی یقین دہانی پر واپس لے لی۔

علاوہ ازیں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیمی بل ایوان میں کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

ایوان میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیمی بل مکیش چاؤلہ نے پیش کیا۔

مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ کوئی بھی شخص میئر، ٹاؤن چئیرمین اور کونسل کے امیدوار کے لیے انتخاب لڑسکتا ہے، منتخب امیدوار کو 6 ماہ کے اندر یوسی چیئرمین کا الیکشن لڑ کر باقاعدہ ایوان کا حصہ بننا ہوگا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *