[ad_1]
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو وہ دن دکھایا جو دشمن کبھی نہ دکھا سکا۔
نیوز کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے استحکام کے اداروں پر حملے کیے، چیئرمین پی ٹی آئی کو پاکستان پر سازش کے تحت مسلط کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر شہداء کی قربانیوں کا مذاق اڑایا گیا، عمران خان کے بلوائیوں نے قومی املاک کو نقصان پہنچایا، پیٹرول بم، فائرنگ اور پتھراؤ سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔
طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں تلاشی کا کہا گیا تو عمران خان مشتعل ہو گئے، لوٹ مار اور چوری کے پیسوں سے القادر ٹرسٹ کی بنیاد رکھی گئی۔
انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کے نام پر اپنی چوری چھپانے کی کوشش کی گئی، منصوبہ بندی کے تحت جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر اگر پابندی نہ لگی تو مزید ملکی نقصان ہو گا، پی ٹی آئی سیاسی نہیں بلکہ بلوائیوں کی جماعت ہے۔
[ad_2]