[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے شاہ محمود قریشی کو گلگت ہاؤس سے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، پی ٹی آئی رہنما پر جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات ہیں۔
گرفتاری سے قبل شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور نہ ہی کوئی اشتعال انگیز بیان دیا یے۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ان پر کور کمانڈر لاہور واقعہ کا لگا الزام جھوٹا ہے۔
اس سے قبل فواد چوہدری کو کل رات ساڑھے 11 بجے کے قریب سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔
فواد چوہدری گرفتاری سے بچنے کے لیے تقریباً 12 گھنٹے سپریم کورٹ کی عمارت میں موجود رہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پارٹی رہنما اسد عمر، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور علی زیدی بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
[ad_2]