[ad_1]
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ اور این اے 239 کورنگی کراچی میں 28 مئی کو ضمنی الیکشن کا فیصلہ کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سندھ کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق جماعت اسلامی کی شکایات اور حیدرآباد کی یونین کونسل 119 میں بےضابطگیوں پر غور کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق شکایات پر 15 مئی کو کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔
[ad_2]