[ad_1]
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر بدھ کو ریڈیو پاکستان اور سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے دفاتر پر حملے کے گئے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خواتین سمیت سرکاری عملے پر تشدد کرنا، توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانا دہشت گردی ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہر وہ کام کر رہے ہیں جس سے بھارت میں شادیانے بجائے جاتے ہیں، ڈی جی ریڈیو پاکستان کو شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا کہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا بلکہ سرکاری نقصانات بھی وصول کریں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر احسن اقبال نے عمران خان کی گرفتاری پر ملک میں جلاؤ گھیراؤ اور تھوڑ پھوڑ کے واقعات پر عدالتوں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
[ad_2]