[ad_1]
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیداران کو مبارکباد دی۔
بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اراکین اسمبلی اور عہدیداران کا اجلاس ہوا جس میں فریال تالپور، وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، نثار کھوڑو اور دیگر نے شرکت کی۔
اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ہر ڈویژن کے ایم پی ایز، ڈویژنل اور ضلعی عہدیدارن سے ملاقاتیں کیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر ارکان اسمبلی کو مبارک باد دی۔
اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بلدیاتی سہولیات عوام کو ان کی دہلیز تک پہنچانا ہمارا مشن ہوگا۔ جاری ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل کو یقینی بنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست کا محور معاشرے سے تقسیم کا خاتمہ، معیشت کی بحالی اور دنیا میں پاکستان کی سر بلندی اور عوام کو ریلیف دلوانا ہے۔
اس موقع پر ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداران نے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دی۔
اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کی جانب سے بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام نے آپ کے منشور اور ویژن کو ووٹ دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں شریک ارکانِ اسمبلی اور عہدیداران نے مختلف تجاویزات بھی پیش کیں۔
[ad_2]