[ad_1]

اسد عمر—فائل فوٹو
اسد عمر—فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد اب پارٹی کے فیصلے 7 رکنی کمیٹی کرے گی۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر شاہ محمود قریشی اور ملیکہ بخاری کے ہمراہ پولیس لائنز اسلام آباد پہنچے تاہم انہیں داخلے سے روک دیا گیا۔

اس موقع پر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ عمران خان کو گرفتاری کا خدشہ تھا، اس لیے انہوں 7 رکنی کمیٹی بنائی۔

صحافی نے ان سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اب کون کرے گا۔

اسد عمر نے بتایا کہ عمران خان کی بنائی گئی 7 رکنی کمیٹی کی سربراہی شاہ محمود قریشی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں، جس پر تحقیقات ہونی چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کی گرفتاری کی وجہ بتائی جائے، ان کی گرفتاری میں بدنیتی شامل ہے، عمران خان کے چاہنے والوں کا حق ہے کہ پُرامن احتجاج کریں۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ پُرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد کیا گیا، ہم بین الاقوامی میڈیا پر بھی آواز اٹھائیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *