[ad_1]
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آج اسلام آباد پولیس لائن ہیڈ کوارٹر ایچ الیون میں پیش کیا جائے گا، عدالت پولیس لائن گیسٹ ہاؤس میں لگے گی۔
عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں آج فرد جرم عائد کی جائے گی، انہیں احتساب عدالت کے جج کے سامنے بھی یہیں پیش کیا جائے گا۔
توشہ خانہ اور نیب کے کیسز سننے والے ججز پولیس لائن گیسٹ ہاؤس جائیں گے۔
حکام کی جانب سے دونوں عدالتیں منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچنے والے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف سابق وزیرِاعظم عمران خان کو نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بائیو میٹرک کروانے کے لیے جیسے ہی ہائی کورٹ کے متعلقہ آفس جانے لگے تو راستے میں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وہاں موجود نیب حکام کے پاس عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔
[ad_2]