[ad_1]
یورپین یونین کی بنیاد بننے والے شومین ڈیکلریشن کی 73ویں سالگِرہ کے موقع پر ، یورپ بھر میں آج ’یورپ ڈے‘ منایا جارہا ہے۔
اس حوالے سے آگاہی کے لئے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس نے آج اپنے دروازے عوام کے لئے کھولے ہیں۔
پاکستان میں قائم یورپین آفس سمیت دنیا بھر کے ای یو مشنز میں اس حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ امن کے حصول کی شدید خواہش، جنگ و جدل سے نفرت اور باہمی تعاون و ترقی کی بنیاد پر بہت سے ممالک پر مشتمل سنگل مارکیٹ کے آج کے یورپین یونین کی بنیاد بننے والا شومن اعلامیہ 9 مئی 1950 کو فرانسیسی وزیر خارجہ رابرٹ شومن نے پیش کیا تھا۔
جس میں جنگ سے متاثرہ معیشت کو بحال کرنے کی ایک کوشش کے طور پر یورپی کول اینڈ اسٹیل کمیونٹی (ECSC ) کے قیام کی تجویز پیش کی گئی تھی، جس کے ارکان کوئلے اور اسٹیل کی پیداوار کو جمع کریں گے۔
اس کے بانی اراکین میں فرانس، مغربی جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈ، بیلجیم اور لکسمبرگ شامل تھے ۔
اسے مختلف ممالک پر مشتمل یورپی اداروں کی ایک سیریز کا پہلا ادارہ بھی کہا جاتا ہے جو بالآخر آج کی ’یورپی یونین‘ بنا۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل کا کہنا ہے کہ شومن اعلامیہ صرف یورپینز کے درمیان امن قائم کرنے سے کہیں زیادہ تھا۔ یہ یورپ کو دنیا میں امن کے لیے ایک محرک قوت بنانے کے بارے میں بھی تھا۔ آئیے یورپیوں کے درمیان اتحاد اور دنیا میں امن کے لیے #EuropeDay منائیں‘۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ آج کی دنیا شومن کے وقت سے زیادہ خطرناک ہو چکی ہے۔ آج کی دنیا کو امن کی پہلے سے کئی زیادہ شدید ضرورت ہے۔
دوسری جانب اسی حوالے سے جاری کردہ یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یورپ ایک دم نہیں بن گیا بلکہ 73 سال پہلے، شومن اعلامیہ نے یورپی منصوبے کی بنیاد رکھی۔
تب سے، ہم مضبوط اور زیادہ متحد ہو رہے ہیں۔ ہم ایک بہتر یورپ اور سب کے لیے ایک بہتر دنیا کے لیے اپنی اقدار پر قائم ہیں۔
علاوہ ازیں یورپین یونین کے پاکستان مشن کی جانب سے آج کے دن کے بارے میں جاری ایک ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ ‘ اس سال، ہم پاکستان اور یورپین لوگوں کے درمیان تعلق کو منانا چاہتے ہیں۔
اس ویڈیو میں پاکستانی طلباء سے کہا گیا کہ وہ ایسا کلیدی لفظ یا آئیڈیا لے کر آئیں جو EU کے بارے میں سوچتے وقت ان کے ذہن میں آتا ہے’۔
جس پر اس ویڈیو میں موجود پاکستان میں تعینات تمام یورپین ممالک کے سفارت کار وہ یک فقرہ الفاظ دہراتے ہیں جو پاکستانی طلباء نے یورپ کو بیان کرتے ہوئے تحریر کیے۔
[ad_2]