[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کی میئر شپ کے لیے جماعتِ اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج جماعتِ اسلامی کا وفد پی ٹی آئی کے مرکز انصاف ہاؤس جائے گا۔

شام 5 بجے پی ٹی آئی اور جماعتِ اسلامی کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے میئر کے لیے کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس سادہ اکثریت نہیں ہے۔

246 نشستوں کے ایوان میں سادہ اکثریت کے لیے 124 نشستیں درکار ہیں۔

جماعتِ اسلامی نے 86 اور پی ٹی آئی نے 41 یوسیز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی کے اتحاد کے بعد دونوں کی نشستیں 127 ہو جائیں گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *