[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی خواتین ورکرز پر تشدد اور بے حرمتی کا انسانی حقوق کے عالمی ادارے نوٹس لیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جنگ کے قوانین چل رہے ہیں، قانون کی حکمرانی کہیں نظر نہیں آرہی۔
اس موقع پر علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد گھروں میں گھس کر پی ٹی آئی ورکرز کو ہراساں کررہے ہیں، کم عمر نوجوانوں کو بھی حراست میں لیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ حربے عوام کو باہر نکلنے سے نہیں روک سکتے۔
[ad_2]