[ad_1]

پی ٹی آئی کے 5 دن میں 5 جلسے، شیڈول سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بدھ 10 مئی سے جلسوں کا شیڈول جاری کردیا۔

پی ٹی آئی نے گزشتہ روز کے عمران خان کے جلسوں کے اعلان پر 5 دن میں مختلف مقامات پر 5 جلسوں کا شیڈول جاری کیا ہے۔

پی ٹی آئی نے بدھ 10 مئی سے اتوار 14 مئی تک 5 شہروں میں جلسے کرنے کا شیڈول جاری کیا ہے، ان تمام جلسوں سے عمران خان خطاب کریں گے۔

شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی کا پہلا جلسہ بدھ 10 مئی کو مریدکے میں ہوگا جبکہ دوسرا جلسہ جمعرات 11 مئی کو گکھڑ منڈی میں رکھا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے جلسوں کے شیڈول کے مطابق تیسرا جلسہ جمعہ 12 مئی کو لالا موسیٰ اور چوتھا جلسہ ہفتہ 13 مئی کو گوجر خان میں ہوگا۔

شیڈول کے مطابق عمران خان کے جلسوں سے خطاب کا یہ سلسلہ 14 مئی کو اٹک کے جلسے سے اختتام کو پہنچے گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *